مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیویارک کے دورے کے دوران امریکا میں مقیم ایرانیوں کے ایک وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ملاقات میں شریک افراد نے اپنے خدشات، خیالات اور مختلف مسائل سے متعلق اپنی آرا پیش کیں، جبکہ پزشکیان نے ان کے سوالات اور اٹھائے گئے امور کا جواب دیا۔
ایرانی صدر نے اس ملاقات سے قبل امریکی ذرائع ابلاغ کے مدیران، سربراہان اور صحافیوں کے علاوہ امریکی تھنک ٹینکس کے ماہرین، دانشوروں اور صاحب نظر افراد سے بھی ملاقاتیں اور گفتگو کی تھی۔
آپ کا تبصرہ